اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد فتح علی نے لبنانی روزنامے الاخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کو لبنان اور اسکی سیکیورٹی کی فکر ہے بالخصوص اس وجہ سےبھی کہ ان دنوں لبنان کو تکفیری دہشتگردی سے شدید بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایران اور لبنان کی فوجوں کے تعاون کے بارے میں کہا کہ ایران ہتھیاروں اور ساز و سامان کے بارے میں لبنانی فوج کی تمام ضرورتوں کوپورا کرنے کے لئے آمادہ ہے کیونکہ یہ چيزیں کسی بھی فوج کے لئے بنیادی ضرورت ہیں۔ بیروت میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کا تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اس سلسلے میں لبنانی فوج کی ضرورتوں سے آشنا ہے لھذا اسی وجہ سے لبنانی فوج کو ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے اس اقدام کی ممکنہ طورپر مخالفت کرسکتا ہے اور یہ مخالفت دہشتگردی کے خلاف امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کا ثبوت ہوگي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲